کراچی میں تحریک انصاف کا انصاف ہاؤس کھول دیا گیا
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انصاف ہاؤس کو عدالتی حکم پر کھولا گیا
کراچی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں تحریک انصاف کے پولیٹیکل آفیسر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق انصاف ہاؤس کو عدالتی حکم پر کھولا گیا، پی ٹی آئی لائرز فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے لیے تمام سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر رواں سال 9 مئی کے واقعات کے بعد بند کردیا گیا تھا۔