پیر، 02 نومبر 2026
بریکنگ

ایران کی ایک دو جوہری تنصیبات باقی ہیں، 10 منٹ میں نشانہ بنا سکتے ہیں: ٹرمپ

دنیا 01st Nov 2026 23 مناظر
ایران کی ایک دو جوہری تنصیبات باقی ہیں، 10 منٹ میں نشانہ بنا سکتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کے بعد اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اس لیے اب اس پر مزید اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تہران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ واقعی معاہدے پر دستخط کرتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں امریکہ کو کوئی جلدی نہیں ہے۔ ایران پر دوبارہ حملوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے اسے غیر دانشمندانہ سوال قرار دیا، تاہم ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ امریکہ ایران کی بحری اور فضائی افواج، فضائی دفاعی نظام اور جوہری تنصیبات کو پہلے ہی نشانہ بنا چکا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات ابھی باقی ہیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں صرف 10 منٹ کے اندر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ