بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، صدر مملکت آصف علي زرداری

تازہ ترین 11th Nov 2024 267 مناظر
مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، صدر مملکت آصف علي زرداری

صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ، چینی صدر نے اپنے 3 نومبر کے خط میں صدر مملکت کے زخمی ہونے پر اپنی تشویش، صدر مملکت کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا

چینی صدر کا اپنے خط میں پاک چین دوستی کی گہرائی کا اعادہ، چینی صدر شی جن پنگ نے خط میں صدر آصف علی زرداری کو چین کا دورہ کرنے کی گرمجوشی سے دعوت بھی دی تھی

صدر مملکت کا کهنا تها که چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی،

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کی اہمیت کو اجاگر کیا صدر شی نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے عزم پر زور دیا

صدر مملکت نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت، قیادت اور پاک چین تعلقات آگے بڑھانے میں اُنکے تعاون پر شکریہ ادا کیا
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ