بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

جب تک بزدار اور گوگی پکڑے نہیں جاتے کرپشن کی سزا نہیں ملے گی، جہانگیر ترین / علیم خان

پاکستان 06th Aug 2023 327 مناظر

آنے والے دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا۔علیم خان

لاہور (ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور صدر علیم خان نے کہا ہے کہ جب تک عثمان بزدار اور فرح گوگی کو نہیں پکڑا جاتا کرپشن کرنے والوں کو سزا نہیں ملے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ میں نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی میں کیا کیا دیکھا۔ انہوں نے نئے انکشافات سامنے آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ علیم اور مجهے جس بھی فورم میں بلایا جائے گا وہاں جا کر سچ بتائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ