اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری کو مستقل خیرباد کہہ دیا
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اداکارہ نے 23 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے عملی طور پر شوبز سے دور تھیں اور اس دوران اپنی کاروباری سرگرمیوں اور مالی خودمختاری پر توجہ مرکوز کیے رکھی۔ ان کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔