بدھ، 14 اکتوبر 2026
بریکنگ

امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز سے ایران کے 34 آئل ٹینکر گزر گئے

تازہ ترین 23rd Apr 2026 399 مناظر
امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز سے ایران کے 34 آئل ٹینکر گزر گئے
واشنگٹن/تہران : آبنائے ہرمز کی کامیاب ناکہ بندی سے متعلق امریکی دعوؤں کے باوجود ایران سے منسلک کم از کم 34 آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کر کے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک معروف امریکی مالیاتی جریدے نے تصدیق کی ہے کہ ان میں سے کم از کم 6 بحری جہاز 10.7 ملین بیرل ایرانی خام تیل لے جا رہے تھے، جس کی فروخت سے ایران کو تقریباً 910 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس انکشاف نے امریکی ناکہ بندی کی مؤثریت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ کمانڈ کے مطابق ناکہ بندی کے بعد ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور جانے والے 28 جہازوں کو روک کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی ترسیل روکنے کے لیے اپنی پوری صلاحیت استعمال کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ سمندری تجارت میں رکاوٹ ڈالنے کا بنیادی مقصد ایرانی حکومت کے اہم آمدنی کے ذرائع کو نشانہ بنانا ہے، اور اگر کوئی ملک یا کمپنی ایران کے ساتھ خفیہ تجارت میں ملوث پائی گئی تو اس پر سخت امریکی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

KwOHxizrFTRkPttmnozVbLR
KwOHxizrFTRkPttmnozVbLR 5 months ago

glSFWLUMhbSyLZuKgMM

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ