منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

محکمہ داخلہ کی پنجاب عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری

تازہ ترین 06th Aug 2023 356 مناظر

اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا ۔ ذرائع کے مطابق اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بی کلاس دینے کی منظوری دے دی گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ