اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پانڈیا اور نتاشا کی طلاق، کرکٹر کی ستر فیصد جائیداد سابق اہلیہ کے پاس جائے گی

شوبز 26th May 2024 336 مناظر

پانڈیا اور نتاشا کی طلاق، کرکٹر کی ستر فیصد جائیداد سابق اہلیہ کے پاس جائے گی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ سربین اداکارہ نتاشا سٹینکووچ نے طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ان کے خاندان میں طلاق ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں نتاشا کو اب کرکٹر کی جائیداد کا 70 فیصد حصہ ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ اب بھارتی ویب سائٹ کرکٹ ون نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے سے طلاق لینے کے بعد باضابطہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طلاق کے بعد نتاشا ہاردک کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی جب کہ طلاق کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا ہے، وہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ