پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ ہائی کورٹ کا سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سندھ 23rd Aug 2023 317 مناظر

آئی جی اور محکمہ داخلہ کو 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور محکمہ داخلہ کو 26 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں سود کا کاروبار چلانے سے متعلق اہم سماعت ہوئی، عدالت نے صوبے بھر میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور صوبائی محکمہ داخلہ کو قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو سود خوروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 26 ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ’دی سندھ پروبیشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ‘ کے رولز دو ماہ میں بنانے کا حکم بھی دیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ