اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی ایوانِ صدر میں ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت

تازہ ترین 27th Sep 2026 9 مناظر
بلاول بھٹو اور محسن نقوی کی ایوانِ صدر میں ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں اہم ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد کراچی روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایوانِ صدر میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کے دوران مختلف معاملات پر مشاورت کی گئی اور کئی امور پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بعد صدر آصف علی زرداری بھی آج شام اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران اہم سیاسی اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کے معاملے پر اپنے تحفظات برقرار رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس کے دوران آزاد کشمیر سے متعلق سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ