اتوار، 22 نومبر 2026
بریکنگ

پاوری گرل دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

شوبز 15th Nov 2026 81 مناظر
پاوری گرل دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے

ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کو بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دنانیر مبین کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا۔ فلم میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

1 تبصرے

EgqttRPawwOxWqkEl
EgqttRPawwOxWqkEl 2 days ago

bodfPRdcDLRprNBO

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ