جمعہ، 16 اکتوبر 2026
بریکنگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات

تازہ ترین 14th Oct 2026 26 مناظر
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں کو اپوزیشن سے مذاکرات کے پس منظر سے آگاہ کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کھنا تھا کھ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کیلئے اپوزیشن سے بات چیت کی ہر ممکن کوشش کی، دہشتگردی کے شکار خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی کے دہشتگردوں سے لڑنے سے انکار نے آج صوبے میں یہ صورت حال پیدا کی، میں ابھی بھی چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے لئے کوئی درمیانی راستہ نکالے، سیاسی اختلافات برقرار رکھتے ہوئے بنیادی مسائل پر اتفاق رائے تمام مسائل کا واحد حل ہے، پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کو پیش آنے والے اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد اور پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نجم الدین خان موجود ملاقات میں صدر پی پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ، نائب صدر ساجد طوری اور جنرل سیکریٹری شجاع خان المعروف شازی خان موجود پی پی پی خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی اور سیکریٹری کوآرڈینیشن فرزند وزیر بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ