جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

غلام اللہ کے قریب مرغیوں سے بھری مزدا الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سندھ 23rd Sep 2026 22 مناظر
غلام اللہ کے قریب مرغیوں سے بھری مزدا الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
غلام اللہ کے قریب ساکرو سے غلام اللہ جانے والی مرغیوں سے بھری تیز رفتار مزدا بریک فیل ہونے کے باعث الٹ کر نہر میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دو مزدوروں سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں انور جوکھیو اور احمد جوکھیو شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حاجی جوکھیو، رزاق جوکھیو، اسلم جوکھیو اور حاکم علی بھنبھرو شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کراچی کے گلشن حدید سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ