جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

لاہور کی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

شوبز 27th Sep 2024 326 مناظر
لاہور کی عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی

ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نازش نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ تک لی لیکن رقم اور گاڑی واپس نہیں کی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے عدم تعمیل پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت مسترد کردی جب کہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کردی گئی۔ اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف اداکار اذان اسود کی جانب سے فراڈ کے الزام میں تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نازش نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ تک لی لیکن رقم اور گاڑی واپس نہیں کی گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ