ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

آرمی چیف کی ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ سے ملاقات

تازہ ترین 04th Aug 2023 358 مناظر

سپہ سالار نے نوجوان چیمپیئن کو ملک کے لیے اعزاز لانے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن محمد حمزہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں محمد حمزہ خان سے ملاقات ہوئی جس میں سپہ سالار نے نوجوان چیمپیئن کو ملک کے لیے اعزاز لانے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہم سب کے قابل فخر ہیں، آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک میں ینگ ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تعلیمی حصول کے ساتھ کھیلوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مزید کہاکہ ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں اور توجہ، لگن اور محنت کے ساتھ ایسا کچھ نہیں جو پاکستان حاصل نہیں کرسکتا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ