ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

50 سالہ معروف بالی وڈ کوریوگرافر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

شوبز 13th Jun 2023 220 مناظر

اس عمر میں والد بننے پر میں خود کو اب مکمل محسوس کررہا ہوں

بالی وڈ کے مقبول کوریوگرافر اور ڈائریکٹر شنکوپنی المعروف پربھو دیوا کے ہاں 50 برس کی عمر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پربھو دیوا نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی اور ساتھ ہی انہوں نے اس عمر میں والد بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش دوسری اہلیہ ہیمانی پربھو سے ہوئی۔ دوران انٹرویو پربھو دیوا سے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا 'یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ میرے گھر بیٹی کی آمد ہوئی ہے، اس عمر میں والد بننے پر میں خود کو اب مکمل محسوس کررہا ہوں'۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ