اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

13سالہ بچی سے 3 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

پاکستان 10th Jun 2023 304 مناظر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی

چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ