جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

ہما قریشی کو ’گینگز آف واسے پور‘ کیلئے کتنا معاوضہ ديا گيا تها؟

شوبز 10th Jul 2023 40 مناظر

ہما قریشی آج کل او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ کی فلم ’ترلہ‘ میں کام کررہی ہیں۔

ممبئی: بھارتی فلمساز انوراگ کیشیپ کی بلاک بسٹر فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ہما قریشی نے فلم میں ملنے والے معاوضے کی رقم کا انکشاف کیا ہے۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ’گینگز آف واسے پور‘ کیلئے انہیں تقریباً 75 ہزار انڈین روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ بلاک بسٹر فلم کی ریلیز کے بعد آنے والے چیلنجوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں کم معاوضہ ملا تھا اور وہ انڈسٹری میں خود کو غیر محفوظ خیال کرتی تھیں۔ ہما قریشی نے بتایا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ فلم میں وہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی آسائشیں نہیں تھیں اور ٹیم کو علم نہیں تھا کہ فلم مکمل ہونے کے بعد کیسے نظر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ہٹ ہونے کے بعد وہ انڈسٹری میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ آگے کیا کرنا ہوگا۔ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لحاظ سے ہما قریشی آج کل او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’زی فائیو‘ کی فلم ’ترلہ‘ میں کام کررہی ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ