ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

ہائیکورٹ نے سنده صوبے کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل روک دیا

سندھ 10th Aug 2023 268 مناظر

سندھ حکومت کے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیاں روک دیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سندھ حکومت کے 140 سے زائد محکموں میں بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتیاں کر رہی ہے اور صوبائی حکومت من پسند لوگوں کو نوکریاں دے رہی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہورہی ہے اور اس کا یہ اقدام انتخابات سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کا عمل روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق مختلف اشتہارات بھی معطل کردیئے۔ عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو 30 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ