اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

’گھنٹا بجاؤ اور اپنی شکایت پہنچاؤ‘، گورنر سندھ نے انوکھا طریقہ اپنا لیا

سندھ 14th May 2023 283 مناظر

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوامی مسائل سننے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوامی مسائل سننے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔ مشکلات حل نہ ہونے کا شکوہ ہو یا مسئلے کے حل میں پیش رفت نہ ہونے کی شکایت ہو تو اب گھنٹا بجاؤ اور گورنر سندھ تک اپنی شکایت پہنچاؤ۔ کراچی کے گورنر ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک کے باہر گھنٹا نصب کردیا گیا جہاں عوام گھنٹا بجاکراپنی مشکلات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرسکتے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر دور کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ