اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

گوادر پورٹ کسی کے باپ دادا کا نہیں، پاکستان کا ہے، حنیف عباسی

تازہ ترین 10th Apr 2025 311 مناظر
گوادر پورٹ کسی کے باپ دادا کا نہیں، پاکستان کا ہے، حنیف عباسی
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پاکستان کا ہے، کسی کے باپ دادا کا نہیں ہے۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مغل پورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں اوور ٹائم کا نظام بحال کر دیا ہے، ہر ماہ کی 5 تاریخ کو مزدوروں کو تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغل پورہ ریلویز ورکشاپ میں جدید مشینیں لائی جائیں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ