جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

گلیوں گلیوں بھیک مانگنے والی خاتون 90 لاکھ کی مالکن نکلی

دنیا 11th Jun 2023 206 مناظر

مکان کی تلاشی لی گئی تو صحن میں چھپائے گئے ایک تھیلے سے 10 لاکھ دھاتی سکوں اور نوٹوں کی صورت مصری پاؤنڈز نکل آئے

مصر کی بھکارن انتقال کے بعد 10 لاکھ مصری پاؤنڈز ( پاکستانی 90 لاکھ روپے ) کی مالکن نکلی ۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی مصر میں عبدالجلیل نامی بھکارن سڑکوں اور گلیوں میں بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتی تھی تاہم چند روز قبل بھکارن انتقال کرگئی۔ بھکارن کی مالی تنگی کو سامنے رکھتے ہوئے انتقال کے بعد اس کی تدفین کے اخراجات کا انتظام وانصرام بھی پڑوسیوں نے کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق عبدالجلیل کے انتقال کے 10 روز بعد جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو صحن میں چھپائے گئے ایک تھیلے سے 10 لاکھ دھاتی سکوں اور نوٹوں کی صورت مصری پاؤنڈز نکل آئے جسے بعد میں ان کے بہن بھائیوں میں تقسیم کردیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ