پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کور کمانڈر ہاؤس کیس: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی طلبی کے سمن جاری

تازہ ترین 21st Jun 2023 352 مناظر

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا۔ سمن کے متن کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوبلایا گیا۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں، مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑپھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ