ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا ، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے: وزیراعظم

تازہ ترین 22nd May 2023 36 مناظر

عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سویلین تنصیبات پر حملوں پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے جبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات ملٹری ایکٹ کے تحت چلیں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ جہاز کھڑتے تھے جو غریب قوم کی پونجی سے خریدے گئے تھے، وہاں وہ جتھہ آگ لے کر پہنچ گیا، یہ صریحاً ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے؟ کوئی نیا قانون بننے نہیں جارہا، آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی اہلیہ کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کو اس بات کا غصہ چڑھا اس لیے انھوں نے ان کو پسند نہیں کیا، عمران خان نے ایک بار پھر قوم کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے اسی شکایت پر اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو عہدے سے ہٹایا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ