ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر رکشہ اور بس میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی

تازہ ترین 24th Jun 2025 314 مناظر
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر رکشہ اور بس میں خوفناک تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 7 زخمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر پیٹرول ڈرم سے بھرا لوڈر رکشہ اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ نواں کلی سے ہزار گنجی جانے والی مسافر بس اور رکشے کے درمیان کلی رئیسانی کے مقام پر پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق، آگ لگنے کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ