ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

کوئلہ کان میں کام کرنیوالے 3 مزدور اغوا

تازہ ترین 08th Oct 2025 291 مناظر
کوئلہ کان میں کام کرنیوالے 3 مزدور اغوا

اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف راستوں پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔پولیس حکام

کوئٹہ؛ مچھ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان سے تین مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدور کان کنی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مسلح افراد انہیں اسلحے کے زور پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے مختلف راستوں پر ناکے قائم کر دیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ