جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں ضمنی الیکشن،آزاد امیدوار بھی سرگرم

سندھ 10th Nov 2024 265 مناظر
کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں ضمنی الیکشن،آزاد امیدوار بھی سرگرم

وارڈ 4 کی کونسلر کی نشست کے لئے ضمنی الیکشن کا انعقاد 14 نومبر کو ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں ضمنی الیکشن،آزاد امیدوار بھی سرگرم۔کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک وارڈ 4 کی کونسلر کی نشست کے لئے 14 نومبر کو منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار قاری محمد نجیب نے کہا ہے کہ کونسلر منتخب ہونے کے بعد عوام کی امنگوں کے مطابق علاقے کی ترقی کے لئے دن رات کام کروں گا اور انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ بھٹائی کالونی میں انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد نجیب کا کہنا تھا کہ مجھے علاقے کی عوام کے مسائل کا اندازہ ہے اگر عوام نے مجھے منتخب کیا تو سب سے پہلے میں پینے کے پانی کا مسلہ حل کروں گا بلا ناغہ پانی فراہم کیا جاۓ گا۔

علاقے کی تمام گلیوں کو پکا کیا جاۓ گا۔نکاسی آب کا نظام بھی بہتر کیا جاۓ گا،ہر گلی میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اور علاقے میں درخت لگاکر عوام کو صحت افزا ماحول فراہم کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ علاقے کی ترقی اور بہتر مستقبل کے لئے انتخابی نشان پریشرکوکر پر مہر لگاکر اپنا قیمتی ووٹ دے کر منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بھٹائی کالونی کو مثالی علاقہ بنائیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ