جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کسی اداکار سے شادی نہیں کروں گی: سونیا حسین

تازہ ترین 15th Feb 2024 311 مناظر

کسی اداکار سے شادی نہیں کروں گی: سونیا حسین

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی اداکار سے شادی نہیں کریں گی، کیونکہ وہ نرگسیت کا شکار ہیں اور ہمیشہ خود کو پالتی ہیں۔ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور دیگر مسائل پر کھل کر بات کی اور افسوس کا اظہار کیا کہ نئی نسل اپنے بڑوں کی عزت اور احترام کرنا بھول گئی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ جس نسل سے تعلق رکھتی ہیں وہ مختلف ہے اور انہیں لگتا ہے کہ نئی نسل میں اخلاقیات کی کمی ہے، انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے اور بزرگوں کا احترام کیسے کیا جائے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ایسے شخص سے شادی نہیں کر سکتی جسے وہ پسند نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی بتا چکی ہیں کہ اداکار اور اداکارہ ایک ہی عادت کے لوگ ہیں، دونوں خود غرض ہیں، اس لیے میں کسی اداکار سے شادی نہیں کروں گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ