پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوتی دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے، ہارون شاہد

شوبز 13th Jul 2023 272 مناظر

انہوں نے بتایا کہ میں جب لاہور سے کراچی آرہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ میرا کیا بنے گا

کراچی: پاکستان شوبز کے اداکار اور گلوکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کا حال دیکھ کر بےحد افسوس ہوتا ہے۔ حال ہی میں ہارون شاہد ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور کی زندگی میں فرق پر بات کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کی حالتِ زار پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی کا حال دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے ، یہ میرے ملک کا حصہ ہے کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے یہاں پر سب کچھ ہے یہ ایسا شہر ہے جو ہم سب کو پناہ دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں جب لاہور سے کراچی آرہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ میرا کیا بنے گا کام ملے گا یا نہیں لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ اس شہر نے اپنی باہیں کھول رکھی ہیں کہ آجاؤ میں تمہیں کام دوں گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ