اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی کا انفرااسٹرکچر معیاری نہیں، دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

تازہ ترین 03rd Nov 2025 321 مناظر
کراچی کا انفرااسٹرکچر معیاری نہیں، دیکھ کر افسوس ہوتا ہے: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان

وفاقی وزیرِ مواصلات علیم خان نے کراچی کے انفرااسٹرکچر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے، مگر یہاں کا موجودہ انفرااسٹرکچر اس حیثیت کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا، "جب بھی کراچی آتے ہیں، شہر کی حالت اور انفرااسٹرکچر دیکھ کر دلی افسوس ہوتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبہ بنایا جائے گا، جبکہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کراچی کے شہریوں کو صاف، خوبصورت اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ