پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری و مجلس عاملہ کا سینئر ممبر پریس کلب مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سندھ 21st Mar 2025 323 مناظر
کراچی پریس کلب کے صدر،سیکرٹری و مجلس عاملہ کا سینئر ممبر پریس کلب مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے ممبر پریس کلب اور سینئرصحافی مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعہ کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم مانک کنگرانی کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ آمین یارب العالمین
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ