پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں مون سون سسٹم داخل، مختلف علاقوں میں بارش

تازہ ترین 06th Jul 2023 38 مناظر

اگلے چند گھنٹوں میں شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

کراچی: شہر قائد میں مون سون کا سسٹم داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد کالے بادل چھائے اور شام کے وقت موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ سپر ہائی وے، نوری آباد اور گڈاپ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تیزی سے شہری علاقوں کی طرف بڑھا، جس کے بعد سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ اس دوران شہر کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی اور کالی گھٹائیں چھائی رہیں جبکہ حبس کی شدت برقرار رہی۔ اگلے چند گھنٹوں میں شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ