اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں مشتعل افراد کا امریکی قونصل خانے پر احتجاج، جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق

تازہ ترین 01st Mar 2026 326 مناظر
کراچی میں مشتعل افراد کا امریکی قونصل خانے پر احتجاج، جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق
کراچی: ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد کراچی میں مشتعل افراد نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس دوران جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق احتجاج کرنے والوں کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور مشتعل افراد کو پیچھے دھکیل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سول اسپتال کے حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 9 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ