ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، سینکڑوں گرفتار

تازہ ترین 01st Mar 2026 536 مناظر
کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، سینکڑوں گرفتار
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہنے والے 98 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 61 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ میں کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا، جبکہ ڈیفنس کراچی کے مختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ