جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک

سندھ 13th Jul 2023 332 مناظر

مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتاً تین دن کے لیے رکھوا دی گئی ۔

کراچی: بفرزون الحبیب ریسٹورنٹ کے سامنے پل پر شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو مارا گیا ، مارے جانے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیموریہ کے علاقے بفرزون الحبیب ریسٹورنٹ سامنے ناگن والے پل پر شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ہلاکت ہوگئی۔ مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طور پر تیموریہ تھانے منتقل کی گئی جہاں سے کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ہونے والے کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مارے جانے والے ڈاکو کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے ، مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے سردخانے میں امانتاً تین دن کے لیے رکھوا دی گئی ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ