جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی سے حب جانے والی مسافر کوچ کو بیلا میں حادثہ، تین مسافر جاں بحق

تازہ ترین 17th Jul 2023 221 مناظر

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

کوئٹہ: کراچی سے بلوچستان کے علاقے حب جانیوالی مسافر کوچ کو بیلہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جس میں تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کو تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب حادثہ پیش آیا، جس میں بچوں اور خواتین سمیت بیس مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ وہ یک طرفہ روڈ پر خطرناک انداز سے گاڑی چلا رہا تھا جس پر متعدد مسافروں نے اُسے روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ