جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف

تازہ ترین 10th Apr 2025 259 مناظر
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔رپوٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ،بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ