جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت

تازہ ترین 27th Jul 2023 262 مناظر

ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے امپورٹ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے شہریار کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے امپورٹ کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور ملزم سے پوچھ گچھ میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا شاہوانی اور لہری برادری کے ساتھ زمین کا تنازعہ تھا۔ واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کو گزشتہ روز ڈیفنس میں قتل کردیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ