" کاگف " 44سال سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے تحفظ کیلئے جدو جہد کررہی ہے، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
" کاگف " 44سال سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے تحفظ کیلئے جدو جہد کررہی ہے، صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے عوام آٹھ فروری کو خلائی مخلوق کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔کراچی کے حقوق کیلئے اب کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔عوام کراچی کو کھنڈر بنانے والوں کا محاسبہ آٹھ فروری کوکے جی اے کے آزاد امیدواروں کو ووٹ دے کر کریں۔اگر آٹھ فروری کو حق صداقت کے علمبردار عوام نے ساتھ نہ دیا تو پھر پانچ سال غلامی ان کا مقدر ہوگی۔منی پاکستان میں تفریق پیدا کرنے والے کسی بھی صورت محب وطن نہیں ہو سکتے۔ان الٖفاظ کا اعادہ کراچی گرینڈ الائنس کے چیئر مین اسلم خان نے ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کی نمائندہ تنظیم کچی آبادیز انیڈ گوٹھ فیڈرشن آف پاکستان " کاگف " کے تاحیات چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی عیادت کرنے کے دوارن کیا،اس موقع پران کے ہمراہ پی ایس 121کے امیدوار عبیدالرحمان،پی ایس 101کے امیدوارسید یوسف امام،منظور شیخ تھے جبکہ" کاگف "سندھ کے آرگنائیزر ندیم شیزاد، صدر کراچی زون عبدالرشید شاکر،مرکزی میڈیا کو آر ڈینٹر افضل وارثی اور دیگر بھی موجود تھے،یاد رہے کی پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کافی عرصے سے علیل ہیں اوراس وقت گوشہ نشیں ہیں، کراچی گرینڈ الائنس کے چیئر مین اسلم خان اور ان کی ٹیم نے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سے آٹھ فروری کے انتخابات میں تعاون اور 28جنوری کو ہونے والے کراچی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی،جسے قبول کرتے ہوئے پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ وہ ناسازی طبع کے باعث شریک نہ ہونگے مگر انشاء اللہ " کاگف " کراچی کے ذمیداران بھرپور شرکت کرنگے،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں لینڈ و بلڈرز مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار پولیس کی جانب سے قدیمی موروثی گوٹھوں کو خالی کرانے، مسمار کرنے، مکینوں کو ہراساں، پریشان کرنے کے اقدامات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،" کاگف " 44سال سے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے تحفظ ان کو بلڈرز و لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار نوکر شاہی و پولیس کے چنگل سے نجات دلانے کیلئے جدو جہد کررہی ہے،اور امید ہے کہ کراچی گرینڈ الائنس بھی اس جدو جہد میں ساتھ دیگی۔اسلم خان ا نے کہا کہ کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکیں پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں کراچی گرینڈ الائنس ان شانہ بشانہ ہوگا،انہون نے کہا کہ74 سالوں سے کراچی کا استحصال کیا جا رہا ہے جو کراچی کے باشعور عوام اب ہرگز ہرگز نہ ہونے دیں گے۔تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈال کر انہیں احساس محرومی کا شکار کیا ہے جو کراچی کے غیور عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے احساس محرومی کے خاتمے،نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور اپنے حقوق کے لیے میدان عمل میں آ ئیں اور کراچی کے عوام کے حقوق کی بننے والی آواز کراچی گرینڈ الائنس کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے کراچی کے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ 28 جنوری کو کراچی کے حقوق کے حوالے سے منعقد ہونے والے کنونشن میں بھرپور شرکت کر کے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کراچی گرینڈ الائنس خالصتا نظریاتی اور محب وطن سماجی کارکنوں پر مشتمل اتحاد ہے جس کے کوئی بھی سیاسی مقاصد نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کا معاشی حب ہے مگر افسوس کچھ نادیدہ قوتیں پاکستان کے معاشی حب کے عوام کو محکوم بنا کر رکھنا چاہتی ہیں جو ان کی بھول ہے نادیدہ قوتیں یاد رکھیں جب بھی انقلابی تحریک اٹھی ہے تو کراچی سے اٹھی ہے اور اب بھی وقت ہے نادیدہ قوتیں کراچی کے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالنا بند کر کے ان کو احساس محرومی سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ 28 جنوری کا کراچی کنونشن کراچی کے حقوق کے حوالے سے حق و صداقت کی اواز بنے گا