پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

کالج میں بوائے فرینڈ کے سامنے نابالغ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

دنیا 17th Jul 2023 319 مناظر

تینوں ملزمان ایک سیاسی جماعت کے طلبا ونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

جے پور: بھارتی شہر جودھ پور کے ایک کالج کیمپس میں نابالغ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے رات بھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اجمیر سے ایک دلت لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ راجستھان کے شہر جودھ پور پہنچی تھی اور ایک ہوٹل میں قیام کیا لیکن ہوٹل کے سپروائزر نے جوڑے کو تنہا دیکھ کر لڑکی کو تنگ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر جوڑا ہوٹل چھوڑ کر باہر نکل آیا اور کسی دوسرے ہوٹل کی تلاش کرنے لگے اسی دوران 3 طلبا آگئے اور جوڑے کو کھانا کھلایا۔ تسلی دی اور رہائش کا انتظام کرنے کا وعدہ کیا۔ یہ لڑکے بہانے سے جوڑے کو ایک کالج کیمپس کے گراؤنڈ میں لے گئے۔ بوائے فرینڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رسی سے باندھ دیا۔ رات گئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صبح کی روشنی ہونے لگی تو ملزمان بھاگ گئے۔ صبح چہل قدمی کے لیے آنے والوں نے لڑکی کو بری حالت میں دیکھا تو پولیس کو فون کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، سراغ رساں کتوں اور فرانزک ٹیم کی تحقیقات کی مدد سے تینوں ملزمان کے ٹھکانہ کا پتا چلا لیا۔ پولیس ملزمان کو پکڑنے پہنچی تو تینوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران دو ملزمان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ جب کہ ایک کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔ تینوں ملزمان ایک سیاسی جماعت کے طلبا ونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے ہوٹل کے سپروائزر کو بھی ہراساں کرنے اور نابالغ کو تحفظ فراہم نہ کرنے کے جرم میں حراست میں لے لیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ