پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

ژوب کے قریب دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے

تازہ ترین 29th Sep 2023 283 مناظر

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے قریب افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے، 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سمبازہ کے قریب افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شہید ہوئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ