پیر، 21 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا گرلز ہائی اسکول گھارو کا دورہ

سندھ 11th Feb 2026 350 مناظر
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا گرلز ہائی اسکول گھارو کا دورہ
ٹھٹھہ (رپورٹ: شفیق بھٹی) – ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گھارو کا دورہ کیا، جس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران ڈی سی نے اسکول کے مختلف کلاس رومز اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طالبات سے ملاقات کر کے ان کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں پوچھا اور اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ گرلز ہائی اسکول کی زبُور حال بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پرنسپل نسرین پليجو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں صرف تین کلاس رومز موجود ہیں اور فرسٹ ایئر کا کلاس بھی انہی میں چلایا جا رہا ہے، جبکہ اضافی کلاس رومز کی کمی ہے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ ٹھیکیدار نے آدھے کام کے بعد چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے تعمیرات مکمل نہیں ہو سکیں، اور بچوں کے لیے پارک بھی نہیں بنایا گیا ہے۔ اسکول میں لائبریری بھی موجود نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے ان مسائل پر توجہ دی اور پرنسپل کو یقین دلایا کہ اسکول کی تعمیرات اور کلاس رومز کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو مناسب تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ