ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ آگيا

تازہ ترین 05th Aug 2023 109 مناظر

ثابت ہوگيا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔سیشن جج ہمایوں دلاور نے 4 صفات کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست پر کسی نے بحث نہیں کی، 5 مئی اور 8 جولائی کو دلائل پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے تسلی بخش شواہد پیش کیے اور شکایت کنندہ کے دیے گئے شواہد سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں، ثابت ہوگيا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ