ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

چاہتا ہوں ون ڈے میں چوتھے نمبر پر کھیلوں، پانچویں پوزیشن سے خوش نہیں: محمد رضوان

کھیل 01st May 2023 336 مناظر

پچھلے میچ کو بھول کر نئے میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہر میچ ہمارے لیے نیا اور اہم ہوتا ہے، پچھلے میچ کو بھول کر نئے میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں. کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہمارا فوکس اس سیریز کو جیتنے پر ہے، کراچی کی وکٹ پنڈی سے مختلف ہے؟ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ ہم کنڈیشنز کو دیکھ کر پرفارم کریں، کس وکٹ پر کتنا اسکور ہوتا ہے یہ پچ اور کنڈیشنز پر منحصر ہے، ہماری جیت ہار میں جتنا کردار ہمارا ہے اتنا آپ کا بھی ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو افتخار کی جگہ لے جائیں تو آپ کو بابر نہیں ملے گا، اگر امام الحق کی جگہ افتخار کو کھلائیں تو افتخار کا کھیل نہیں ہوگا، ہر کسی کی اپنی پوزیشن ہوتی ہے، میں چاہتا ہوں ون ڈے میں چوتھے نمبر پر کھیلوں، پانچویں پوزیشن سے خوش نہیں، ضروری نہیں کہ جو میں چاہوں وہی مجھے ملے، میری خواہش علیحدہ، کپتان اور کوچ کو کیا درکار ہے وہ علیحدہ بات ہے، کپتان اور کوچ کو جو بہتر لگے گا وہ میں کروں گا.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ