جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

پاکستان 11th May 2023 183 مناظر

لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت کارکنوں کو اُکسا کر مختلف اداروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، یہ کوئی سیاسی احتجاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، سیاسی فائدہ اٹھانا ہوتا توہم سوا سال تک انتظار نہ کرتے بلکہ جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے تو ان کو اُسی وقت گرفتار کرلیتے ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ