ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ

پاکستان 02nd Apr 2025 366 مناظر
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اڈیالہ جیل کے اطراف خصوصی سیکیورٹی پلان نافذ
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل کے اطراف میں خصوصی سکیورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی سیکورٹی پلان اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ممکنہ آمد اور احتجاج کی اطلاعات پر نافذ کیا گیا ہے۔اس موقع پر اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر اضافہ ناکہ بندیاں قائم کر دی گئیں اور سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں جو 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تعینات پولیس اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال پر ریزور فورس کی بھی معاونت حاصل ہو گی، سیکورٹی اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل آنے والے راستوں پر 8 اضافی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں جب کہ سکیورٹی پلان کے تحت 200کے قریب افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ