اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پی ٹی آئی بانی کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

پاکستان 16th Feb 2026 421 مناظر
پی ٹی آئی بانی کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں پیش نہ ہونے پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے اور غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ پیش نہیں کی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ علیمہ خان کی غیر ذمہ داری کے باعث گواہوں کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا۔ عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے ایس ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ