ہفتہ، 19 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی کی میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری

تازہ ترین 18th May 2023 362 مناظر

بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا

پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدےکیلئے مرتضیٰ وہاب کےنام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت تاحال جاری ہے، کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ