اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین 17th Dec 2023 314 مناظر

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی سے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے وفد اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی موجود تھے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ملک محمد سعید نے کہا کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی۔
ادھر گورنر ہاؤس میں آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ