اتوار، 20 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلز پارٹی نے اپنے ہی سینئر رہنما لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

تازہ ترین 14th Sep 2023 291 مناظر

سات دن کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک) پارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے لطیف کھوسہ کو نوٹس جاری کردیا۔ نیئر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق سی ای سی ممبر ہونے کے باوجود لطیف کھوسہ پارٹی کی اجازت کے بغیر دوسری پارٹی کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے وکلا کی تقریب میں سائفرز کے معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوٹس کے متن کے مطابق اگر آپ نے سات دن کے اندر نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ